این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ پیر کو ہو گی ،تمام انتظامات مکمل

اتوار 18 فروری 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کل بروز پیر کو ہو گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 17 فروری کو ان چھ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم اب پولنگ کل بروز پیر کو ہوگی۔

8 فروری کو عام انتخابات میں اس حلقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث چھ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی تھی۔ای سی پی نے چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور خیبر پختونخوا کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس معاملے میں عوام کیلئے سازگار ماحول کو مربوط اور یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔