qشہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات

ذ*سردار یوسف کی وزیراعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی 8شہباز شریف نے 8 فروری کے انتخابات کے دوران پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کی کارکردگی اور محنت کو سراہاملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا

اتوار 18 فروری 2024 21:20

ط* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی راہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات ،سردار محمد یوسف مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں،سردار یوسف کی وزیراعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی ،شہباز شریف نے 8 فروری کے انتخابات کے دوران پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کی کارکردگی اور محنت کو سراہاملاقات میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کسی جماعت کی نہیں، اس وقت ملک کی ضرورت ہے ریاست کو معاشی خطرات سے بچانے کیلئے سب کا اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے لڑائی، نفرت اور انتقام کا نقصان پاکستان اور عوام کو ہوگا ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور عوام کو منڈلاتے ہوئے سنگین خطرات سے بچائیں پاکستان اور عوام کی خاطر پہلے کی طرح اب بھی قومی سوچ پر چلیں گے، oملاقات میں پارٹی راہنما ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے