Live Updates

وفاق سے اپنا حق مانگیں گے خیرات نہیں چاہئے ،علی امین گنڈا پور

خیرات نہیں ساڈا حق ایتھے رکھ یہی میرا نعرہ ہے ، نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے،ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 فروری 2024 11:38

وفاق سے اپنا حق مانگیں گے خیرات نہیں چاہئے ،علی امین گنڈا پور
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری2024 ء) پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے خیبرپختونخواہ کیلئے نامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیرا ت نہیں ساڈا حق ایتھے رکھ ،وفاق سے اپنا حق مانگیں گے خیرات نہیں چاہئے،پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

پشاور میں سماعت کے بعد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ساڈا حق ایتھے رکھ، یہی میرا نعرہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے نامزد کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔قبل ازیںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردئیے تھے۔18 فروری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

البتہ نوٹیفکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 جہاں سے امین علی گنڈاپور کامیاب ہوئے ان کا نام نہیں تھا۔تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کا پی کے 113 اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہواتھا۔آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات