Live Updates

پی ٹی آئی پی پرویز خٹک اور محمود خان کو پارٹی سے نکالنے کے لیے تیار ہے

صرف پارٹی میں شمولیت کی بات نہیں، قانونی مشکلات بھی ہیں، الیکشن کمیشن سے ریلیف نہیں ملا تو عدالت جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2024 14:43

پی ٹی آئی پی پرویز خٹک اور محمود خان کو پارٹی سے نکالنے کے لیے تیار ہے
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر مختلف مقدمات دائر تھے،26 فروری تک تمام مقدمات میں راہداری ضمانت مل گئی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس کسی بھی جماعت سے اتحاد کے آپشنز ہیں، دو جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی بات چل رہی ہے، آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی پی نے بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

پی ٹی آئی پی پرویز خٹک اور محمود خان کو پارٹی سے نکالنے کو تیار ہے۔ قانونی مشکلات بھی ہیں، صرف پارٹی میں شمولیت کی بات نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ 25 سے زائد صوبائی اور 20 سے زائد قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں ہیں۔ الیکشن کمیشن سے ریلیف نہیں ملا تو عدالت جائیں گے۔جبکہ نامزد وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کی شرائط رکھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے اتحاد صرف ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کی بنیاد پر ہوگا۔ اتحاد کے لیے شرط پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی پی سے نکلنا ہے،جب تک پرویز خٹک اور محمود خان پی ٹی آئی پی میں ہیں اتحاد ممکن نہیں۔معاملات سے متعلق قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔کچھ شرائط ہے اگر وہ پوری ہو جائیں تو اسی وقت اتحاد کر لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ساڈا حق اتے رکھ، یہی میرا نعرہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات