این اے 11، پولنگ نہ ہونے پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملی ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب

پیر 19 فروری 2024 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) ممبر کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملا لیکن این اے امیدوار کو 600 ووٹ کیسے ملے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں این اے 11 شانگلہ میں عذرداری کیس کی سماعت کے دور ان درخواست گزار آزاد امیدوار سید فرین کے وکیل نے کہا کہ خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوئی، خواتین کے اس پولنگ اسٹیشن پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملی الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔