ں*نگران حکومت عوام پر پٹرول ، بجلی، گیس کے بم نہیں ایٹم بم برسا رہی ہے۔ امیرالعظیم

ی*جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ عبدالعزیز عابد، چوہدری عبدالقیوم گجر

پیر 19 فروری 2024 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان و امیدوار این اے 126 امیر العظیم، امیدوار پی پی 167 چوہدری عبدالقیوم گجر، امیر ضلع غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے جوہر ٹائون میں عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

نگران حکومت جاتے جاتے عوام پر پٹرول ، بجلی، گیس کے بم نہیں ایٹم بم برسا رہی ہے۔آئی ایم ایف کے غلام اگلی قسط وصول کرنے کے چکر میں عوام کا کچومر نکال رہے ہیں۔ کنونشن میںمحمد اکرم شاہین، سلیم عاربی، چوھدری محمودالحسن، محمد فاروق سعید، محمد سلیم، اور ارکان وکارکنان کی کنونشن میں بھرپور شرکت۔

(جاری ہے)

ناظمہ ضلع غربی لاہور ڈاکٹر رابعہ کی قیادت میں خواتین کی بھی شرکت۔

قائدین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سازی کے لئے مفادات کی بولیاں لگ رہی ہیں۔ کوئی صدر تو کوئی وزیر اعظم بننے کے لئے جوڑ توڑ کررہا ہے۔ جیتی ہوئی پارٹیاں اپنے حکومت بنوانے کے بدلے زیادہ سے زیادہ وزارتوںکی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔لیکن عوام کا کوئی نہیں سوچ رہا ۔الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو دوراہے پر کھڑا کر دیا ہے۔ عوام اب ان نگرانوں اور جیتنے والوں سے اپنے ووٹ کا حساب مانگ رہے ہیں۔

الیکشن اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ریفرنڈم ہے، الیکشن میں عوام نے جماعت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے ۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ ان انتخابات کے نتیجے میں ملک میں بے چینی بڑھی ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے گھر اور گلی محلے کو اپنا محاز بنائیں۔ نگران حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

نگرانوں نے ایک ہفتے میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا۔ گیس کی قیمتوں میں 73 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ عوام اس اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ سردی کے موسم میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی کے باوجود فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافہ ناقابل قبول ہے۔ گیس آ نہیں رہی اور قیمتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔

حکومت یا تو عام آدمی کی آمدن میں اضافے کے انتظامات کرے۔ پوری دنیا میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔عوام کے پاس اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ غریب اور متوسط گھرانے بجلی گیس کے بل ادا کریں یا بچوں کی فیسیں ادا کریں۔ ابھی تو آئی ایم ایف کی نئی شرائط کا تازیانہ بھی برسنے کو تیار ہے۔ مہنگائی نے معاشرے سے مڈل کلاس کا خاتمہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں ہے۔