ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد و خشک ، بالائی پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان

منگل 20 فروری 2024 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چراٹ 78، دیر (بالائی 56 اور زیریں 20)، سیدو شریف 40، پاراچنار 37، کالام 36، پتن 34، کاکول 33، بالاکوٹ، دروش 32، مردان 25، چترال 23، پشاور19 اور ایئرپورٹ 16 ، باچا خان ایئرپورٹ 18، میرکھانی 14،کشمیر میں راولاکوٹ 69، مظفر آباد (سٹی 68 اور ایئرپورٹ 54)، کوٹلی 47، گڑھی دوپٹہ63،پنجاب میں مری 35، اسلام آباد (سٹی 27، ایئر پورٹ، گولڑہ 26، سید پور 24، بوکرا 15)، راولپنڈی (شمس آباد 27، کچہری 21، چکلالہ 15)، منگلا 12، جہلم 10، اٹک، منڈی بہائوالدین 07، سیالکوٹ (05) اور سٹی 04، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، چکوال01 ،گلگت بلتستان میں سکردو 32، چلاس 25، استور 19، بونجی 10، بگروٹ 09، گلگت 07، گوپس میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران کالام میں 16.5، دروش 12، مالم جبہ 08، چترال 7.6، میرکھانی 06، دیر 2.5، بگروٹ 1.2 اور مری میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، کا لام منفی 08 ،استور،گوپس،مالم جبہ منفی05،سکردو اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔