Live Updates

چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کروانے میں ناکامی پر استعفیٰ دیں: میاں رشید منہالہ

منگل 20 فروری 2024 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) رہنما جماعت اسلامی امیدوار این اے 120 و صدر کسان بورڈ وسطی پنجاب میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکامی پر استعفیٰ دیں۔ یہ ملکی تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں جیتنے والا شرمندہ پھر رہے ہیں۔ ان کا ضمیر ان کو نہ خوشیاں منانے کی اجازت دے رہا ہے نہ مٹھائیاں بانٹنے کی۔

نگران حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مہنگائی کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔الیکشن ہو چکے ہیں جیسے بھی ہوئے ہیں اب نگران مہنگائی کی ننگی تلوار سے عوام کی گردنیں اڑانا بند کریں ورنہ غریبوں کی بددعائیں قبر کی دیواروں تک ان کا پیچھا کریں گی۔ پٹرول ، ڈیزل ، بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں کیا گیا اضافہ مسترد کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بارڈر پٹی کے دیہات منہالہ میں انتخابات میں دھاندلی اور نگران حکومت کی جانب سے کی جان والی جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں رشید منہالہ کا کہنا تھا کہ موجود اور سابق حکمران مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا ذمہ دار ہیں۔ بجلی، پیٹرول، گیس اور بڑھتی مہنگائی اور بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔

دھونس دھاندلی والے الیکشن نے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پوری قوم نے الیکشن کمپشن پاکستان اور اداروں کے الیکشن کو مسترد کیا جنہوں نے عوامی مینڈیٹ کی کھلے عام تواہین کی ہے، ہرصوبے اور شہر میں انتخابی دھاندلی کے ثبوت قوم کے سامنے لائے گئے۔ 47 فارم میں من مرضی کے نتائج قوم کے سامنے پیش کیے گئے جن کو مسترد کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ساتھ لاہورکراچی،اسلام آباد، خبیر ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں ناروا سلوک کیا گیا۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان میںموجود اور ان کے آلہ کار نہیں چاہتے ہیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کی کو ئی بات بھی کرے۔ جماعت اسلامی ہی ملک میں واحد پارٹی ہے جس نے فلسطینیوں کی مدد کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر بات کی اور مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

جس کی سزا الیکشن میں ہروا کردی گئی ہے۔ لیکن جماعت اسلامی حقیقی جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کمیشن قائم کیا جائے اور جماعت اسلامی کو جہاں جس جس حلقے میں جتنے ووٹ ملے ہیں ان کی تصیح کی جائے ، ورنہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات