Live Updates

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے دیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 22 فروری 2024 11:33

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2024 ء) پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما ءاسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ا ی سی ایل)سے نکالنے کا حکم،عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق سپیکر قومی اسمبلی ہے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے ان کو روکا گیا۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور سینئر سیاستدان ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اوربانی پی ٹی آئی عمران خان،اسد قیصر سمیت پارٹی رہنماوٴں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ جن رہنماوٴں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل تھ۔

حکومت نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنماوٴں کو بیرون ملک سفرکرنے سے روکنے کیلئے کیا تھا۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی تھی۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خا ن کے بیان حلفی کو بھی غلط قراردیاتھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات