
دھاندلی کے الزامات، سابق کمشنر راولپنڈی نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا
الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں
ساجد علی
جمعرات 22 فروری 2024
11:56

(جاری ہے)
اسی معاملے پر سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ردعمل میں انکشاف کیا کہ مجھے معلوم ہے لیاقت علی چھٹہ کے پاس ثبوت ہیں، تحقیقات ضرور کروانی چاہئیں، اگر ایک کمشنر ایسے الزامات لگا رہے ہیں تو ان کے پاس ثبوت بھی ہوں گے، کمشنر راولپنڈی کے پاس کچھ پیغامات محفوظ ہیں، انہیں چاہیئے وہ پیغامات سامنے لائیں اور یہ بتائیں انہیں کس نے یہ سب کرنے کیلئے کہا اور میری اطلاعات کے مطابق یہ صرف ایک کمشنر راولپنڈی ہی نہیں بلکہ کچھ اور بھی سرکاری افسران جنہوں نے آر او اور پریزائڈنگ افسران کی ڈیوٹی کی، انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے۔
بتاتے چلیں کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژن بھر میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کی تھی، کمشنر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کی شکست کو جیت میں تبدیل کردیا، میں نے ڈویژن کا سربراہ ہونے کے ناطے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے لہٰذا مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن کروانے کے لئے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، 70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ہرایا، اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں، مجھ پر غلط کام کرنے کے لئے شدید دباو ڈالا گیا جس پر میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور اپنے جرم کے اعتراف پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں مجھے سزا دی جائے کیوں کہ میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا، میں اپنے ریٹرننگ افسران سے بھی معافی مانگتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.