شہبازشریف کا کالم نگار اجمل خٹک کشرکی وفات پر اظہارافسوس

جمعرات 22 فروری 2024 14:22

شہبازشریف کا کالم نگار اجمل خٹک کشرکی وفات پر اظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ،وزیراعظم کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے روزنامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر اور کالم نگار اجمل خٹک کشر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اجمل خٹک کشر کو ان کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اجمل خٹک کشر نے کالم میں اپنا منفرد مزاج اور انداز متعارف کرایا ، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔ آمین