شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات

ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:34

شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی۔این اے 263سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 252سے سردار یعقوب خان ناصر بھی وفد میں شامل تھے۔

این اے 257اور پی بی22سے جیتنے والے جام کمال، نواب چنگیز خان مری بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔میاں خان مندرانی، پی بی 4سے سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی وفد کا حصہ تھے۔پی بی 14سے محمد خان لہڑی ، پی بی 15سے میر سلیم احمد کھوسہ ، پی بی 3سے میر شعیب نوشیروانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو ، پی بی41سے ولی محمد، پی بی 51سے کیپٹن (ر)عبدالخالق، پی بی 27سے برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے۔

شہبازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورت پیدا ہورہی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے،سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔اس موقع پر بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بلوچستان سے رہنمائوں نے اپنے سیاسی رابطوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ ، سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹراعظم نذیر تارڑبھی ملاقات میں موجود تھے۔