آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 24 فروری 2024 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ تا ہم وسطی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: فیصل آباد (جی ایم اے واٹر ورکس 12، مدینہ ٹاؤن 08، ڈوگر بستی 07، گلستان کالونی 06، علامہ اقبال 03)اورجھنگ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران مری میں ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔