مریم نواز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر (ن) لیگ کی خواتین ارکان کا پنجاب اسمبلی کے سامنے جشن

ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،نعرے بازی کی گئی، خواتین اراکین نے مریم نواز کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے

منگل 27 فروری 2024 16:02

مریم نواز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر (ن) لیگ کی خواتین ارکان کا پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے جشن منایا۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی گئی ، خواتین اراکین نے مریم نواز کی تصویر والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خواتین نے مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر شیر آیا کے نعرے لگائے ۔ جشن منانے والوں نے مریم نواز کی وزیر اعلی بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی کھائی۔اس موقع ہر کنول لیاقت نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعلی پنجاب نہیں بنیں بلکہ ہر خاتون خود کو وزیر اعلی تصور کررہی ہے، آج ہر خاتون خوش ہے کہ مریم نواز وزیر اعلی بنی ہیں، سب طبقات کو امید ہے کہ مریم نواز امید سحر ہیں۔