الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ۔15 مانسہرہ میں 125 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹ فارم 45 نہ ملنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 27 فروری 2024 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔15 مانسہرہ میں 125 پولنگ سٹیشنوں کےفارم 45 نہ ملنے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نوازشریف کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے وکیل جہانگیرجدون نے اس حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرنے استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ نوازشریف اور گستاسپ خان کے ووٹوں کا فرق 25 ہزار ہے ،9 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ،کالا ڈھاکہ کے 123 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 نہیں دیئے گئے ۔ ممبر بابرحسن بھروانہ نے کہا کہ کمیشن 632 صفحات کی تحقیقات تونہیں کرسکتا اس لئے مختصر دلائل دیئے جائیں۔کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔