خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب 116اراکین نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا

بدھ 28 فروری 2024 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب 116اراکین نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا حلف اٹھانے والوں میں مخصوص نشستو ں پر آنےوالی پانچ خواتین ایم پی ایزبھی شامل ہیں ۔بدھ کے روز خیبرپختونخوااسمبلی کاحلف برداری اجلاس سپیکر مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت منعقد ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد سپیکرنے اپنی اوراسمبلی انتظامیہ کی طرف سے نومنتخب ایم پی ایز کو دلی مبارکباد پیش کی اورانکااسمبلی آنے پر خیرمقدم کیا اس دوران سپیکر مشتاق غنی نے دستورپاکستان کے آرٹیکل65اوراسمبلی رولز کے قائدہ نمبر6کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب اراکین ایم پی ایز کی حیثیت سے اردو،انگلش اور پشتو میں حلف اٹھاسکتے ہیں باری باری اراکین کے نام پکارے جانے کے بعد حلف اٹھانے والے اراکین نے رجسٹرڈمیں اپنے نام کے سامنے دستخط کئے ایم پی ایز صاحبان نے اس بات کاحلف لیا کہ وہ بحیثیت ایم پی اے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اوروفاداری کےساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستوراوراسمبلی رولزکےمطابق نبھائینگے واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 115جنرل نشستوں میں سے8فروری کو 113حلقوں پر انتخابات ہوئے تھے کوہاٹ اور باجوڑمیں امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے یہاں الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کردئیے تھے جبکہ ضلع تورغر اور شانگلہ کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کاتاحال الیکشن کمیشن کی طرف سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والوں میں ایم پی ایز ثریا بی بی،فتح الملک علی ناصر،شرافت علی،علی شاہ،اخترخان،فضل حکیم خان،امجدعلی،حامد الرحمن،سلطان روم،محمدنعیم،گل ابراہیم خان،محمدیامین،محمدانور خان،محمداعظم خان،ہمایون خان،شفیع اللہ،عبیدالرحمن،لیاقت علی خان،حامد الرحمن،انورزیب خان،اجمل خان،شکیل احمد،مصورخان،ریاض خان،سیدفخرجہاں،عبدالکبیرخان،محمدرشادخان،عباداللہ خان،فضل حق،سجاداللہ،محمدریاض،زبیرخان،تاج محمد،منیر حسین،بابرسلیم سواتی،زاہدجہانزیب،اکرام اللہ،سردارجہانزیب یوسف،نذیراحمدعباسی،رجب علی خان عباسی،افتخاراحمدخان،مشتاق احمدغنی،اکبرایوب خان،ارشدایوب خان،لک عدیل اقبال،رنگیزاحمد،عاقب اللہ خان،عبدالکریم،فیصل خان،مرتضیٰ خان،زرشاد خان،طفیل انجم،عامر فرزندخان،محمدظاہرشاہ،محمدعبدالاسلام،طارق محموداریانی،افتخاراحمدمشوانی،احترام علی،خالد خان،ارشدعلی،افتخاراللہ جان،فضل شکور خان،محمدعارف،محبوب شیر،محمداسرار،محمدعدنان قادری،محمدسہیل آفریدی،عبدالغنی،کرامت اللہ خان،ارباب محمدوسیم خان،اعجاز محمد،ارباب محمدعثمان خان،سمیع اللہ خان،شیرعلی آفریدی،ظاہر خان،جلال خان،ارباب زرک خان،سیدقاسم علی شاہ،ملک طارق اعوان،مینہ خان،فضل الہی،زرعالم خان،محمدادریس،خلیق الرحمن،میاں محمدعمر،اشفاق احمد،آفتاب عالم آفریدی،شفیع اللہ جان،شاہ ابوتراب خان بنگش،اورنگزیب خان،محمدریاض،علی ہادی،محمدخورشید،محمدسجاد،زاہداللہ خان،پختون یار خان،عدنان خان،اکرم خان درانی،محمداقبال خان،نیک محمدخان ،جوہرمحمد،ہشام انعام اللہ خان،طارق سعید،آصف خان،عجب گل،مخدوم زادہ محمدآفتاب حیدر،احمدکنڈی،علی امین گنڈاپور،لطف الرحمن اور احسان اللہ خا ن شامل ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر آنےوالی خواتین میں جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل،عاصمہ عالم،مسلم لیگ کی ثوبیہ شاہد،شہلابانو اور پیپلزپارٹی کی نیلوفربابر شامل ہیں۔