صوبائی اسمبلی میں سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں شریک نہیں ہونگے،اکرم درانی

بدھ 28 فروری 2024 21:05

․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں شریک نہیں ہونگے،صوبائی اسمبلی ٹرانسپورٹ اڈے اور مال منڈی میںکوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔میڈیا سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہاکہ ایوان کو اتنا بے توقیر کیا گیا کہ کوئی آنے کا سوچھے گا بھی نہیں، نگران وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتہ قبل کال کی تھی کہ میری حلف برداری کی تقریب کے وقت صوبے میں تنخواہوں کے پیسے نہیں تھے، اس وقت صوبے میں صرف100 ارب روپے ہے، جو نئی حکومت آئی گی اس میں لوگ مہنگائی میں گھروں سے بھی نہیں نکلے گے۔

انہوںنے کہاہ خدشہ ہے بد امنی مزید بڑھے گی۔اکرم درانی نے کہاکہ انتخابات کے دن میرا مد مقابل امیدوار کی بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کی ویڈیو میرے پاس ہے، ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ انتخابات ہمارے لئے ناقابل قبول ہے، ہم نے دو بڑے فیصلے کئے کہ پہلا ہم حکومت کا حصہ نہیں بننے گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارا دوسرا فیصلہ یہ ہے اگر مذہبی جماعتوں کو انتخابات سے باہر رکھا جائے گا تو ہم میدان جائے گے، مرکزی قیادت اس فیصلے پر پہنچی ہے کہ ہم پھر قوم کو سڑکوں پر نکالنے گے، کے پی اسمبلی میں ہم سپیکر،ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں شریک نہیں ہونگے، ہم اسمبلی میں بھی لڑینگے اور میدان میں بھی لڑینگے۔