16 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

جمعرات 29 فروری 2024 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) 16 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیاجس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے اہم رہنمائوں میں میاں محمد نواز شریف،محمد شہباز شریف،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،مولانا فضل الرحمان ،سردار اختر مینگل،محمود خان اچکزئی، بیرسٹرگوہر علی خان،عمر ایوب خان، طارق بشیر چیمہ،چوہدری سالک حسین،خالد مگسی،خواجہ محمد آصف،سردار ایاز صادق، سید خورشید احمد شاہ، عامر ڈوگر،ریاض پیرزادہ اور دیگر شامل ہیں۔