مظفرآباد ،پہلی بار جدید ترین شاندار ہاؤسنگ پراجیکٹ کے مرکزی آفس ریور ویو گارڈن کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) دارالحکومت مظفرآباد میں پہلی بار جدید ترین شاندار ہاؤسنگ پروجیکٹ کے مرکزی آفس ریور ویو گارڈن کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں وزیر حکومت خان عبد الماجد خان،وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر حکومت سید مرتضی گیلانی میر عتیق الرحمان،راجہ ثاقب مجید امیدوار کھاوڑہ،میئر سکندر گیلانی، سابق میئر مبارک حیدر،عقیل اعوان احمد مارکیٹنگ،،ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ،راجہ طاہر ممتاز،اونر پروجیکٹ راجہ افتخار خان، سینئر صحافی حکیم کشمیری،چیئرمین یونین کونسل چھتر کلاس راجہ جمیل خان ممبر ضلع کونسل یاسر گیلانی،میر امتیاز ممبر ضلع کونسل،راجہ وحید ممبر ضلع کونسل،راجہ بشارت مغل ممبر ضلع کونسل،،اور دیگر شریک تھے مہمان گرامی،دیوان علی چغتائی، ماجد خان،خواجہ فاروق احمد، مرتضی گیلانی راجہ ثاقب مجید،اور اونر پراجیکٹ راجہ افتخار خان نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی دعا گی گئی تقریب سے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حاجی راجہ افتخار خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انھوں نے مظفرآباد کے اندر رہائشی منصوبہ شروع کیا ہے مظفرآباد میں رہائش کی قلت ہے اس منصوبے سے لوگوں کی رہائشی ضروریات پوری ہوں گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آہیں گے راجہ ثاقب مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی انویسٹمنٹ باہر جاکر کرتے ہیں حاجی راجہ افتخار خان دل گردے والے انسان ہیں وہ اپنی انویسٹمنٹ مظفرآباد میں کر رہے ہیں مظفرآباد کے لوگوں کو عالمی معیار کا رہائشی منصوبہ ملے گا اور یہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا اونر حاجی راجہ افتخار خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ رہائشی منصوبہ دو بلاک پر مشتعمل ہوگا تاریخ میں پہلی بار مظفرآباد میں ہاؤسنگ پروجیکٹ تعمیر کر رہے ہیں 5مرلہ 10مرلہ اور 6مرلہ پلاٹ دستیاب ہیں انشاء اللہ بین الاقوامی معیار کے مطابق منصوبہ تعمیر کریں گے،تقریب سے ترجمان ریور ویو گارڈن مفتی نزیر احمد قریشی نے بھی خطاب کرتے ہوئے رہائشی منصوبہ پر روشنی ڈالی تقریب میں سیاسی وسماجی کاروباری،وکلاء،بیوروکریٹ صحافیوں مذہبی شخصیات سمیت،عوام علاقہ کھاوڑہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے 5پلاٹ کی فائلیں اپنے ہاتھوں سے تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :