افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں پر خبردار کردیا

ٹی ٹی پی کے ساتھ ملاقاتوں سے حالات میں بہتری آئی ہے،رکن جے یو آئی (س)گروپ

اتوار 3 مارچ 2024 14:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) افغان طالبان نیکالعدم ٹی ٹی پی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سر زمین کے استعمال سے باز رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں کابل کا دورہ کرنے والے جے یو آئی سمیع الحق گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کم زور ہوئے ہیں، اس حوالے سے افغان طالبان کا خیال ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ملاقاتوں سے حالات میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے رکن کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کا خیال ہیکہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکام کی رائے اس کے برعکس ہے۔انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے سربراہ اسرار مدنی کا کہنا ہیکہ افغان طالبان کو افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے جلد بازی میں واپسی کے معاملے پر تشویش ہے ، ان کا خیال ہیکہ پاکستان کو چاہیے تھا کہ تھوڑا مزید انتظار کرلیتا یا پھر افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر ان پناہ گزینوں کی واپسی کا کوئی فیصلہ کرتا۔اس حوالے سے پاکستان کا مقف ہیکہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے۔