ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کااجلاس

اتوار 3 مارچ 2024 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کریں اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی صارفین کو فراہمی کو یقینی بنائیں۔

سیکرٹری انڈسٹریز نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ ماہ فروری کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 39 اسپیشل مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 44 ہزار 61 انسپکشنز کیں اور ناجائز منافع خوری کی پاداش میں 489 دکانداروں پر مجوعی طور پر 21 لاکھ 42 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا جبکہ 24 دکانوں کو سیل کیا گیا جبک 51 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :