الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈونرزکانفرنس میں 37 لاکھ 63 ہزار روپے کے عطیات وصول

پیر 4 مارچ 2024 16:20

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ، علی پارک کالج چوک علی پور شہر میں ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈونر کانفرنس کا مقصد الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام اور دوسرے پراجیکٹس کے لیے عطیات اکھٹے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے مہمان خصوصی محترم ارشاد احمد چیمہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب ، اور محترم زاہد مصطفیٰ کوریہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرگڑھ تھے ۔

جبکہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل علی پور ملک ساجد محمود ایڈووکیٹ، اور چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل علی پور ملک عبدالرحمن سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے تحصیل کے ذمہ داران اور مخیر حضرات کی بڑی تعداد ڈونر کانفرنس میں موجود تھی۔اہلیانِ علی پور نے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرگڑھ کو 37 لاکھ 63 ہزار 4 سو روپے کی رقم وعدہ اور نقد کی صورت میں عطیہ کی۔\378

متعلقہ عنوان :