پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3نام شارٹ لسٹ کر لئے

ندیم افضل چن دوڑ سے باہر ،مخدوم احمد، قمرزمان کائرہ ،چوہدری ریاض کے نام شامل

پیر 4 مارچ 2024 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کی جگہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق مشیر چوہدری ریاض کو گورنر پنجاب کی دوڑ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی پی کی جانب سے مخدوم احمد، قمرزمان کائرہ ،چوہدری ریاض کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد گورنر پنجاب و کے پی کے ناموں کا اعلان کرے گی۔