ژ*الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری پر اعتراضات مسترد کردئیے

پیر 4 مارچ 2024 21:55

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری پر اعتراضات مسترد کردئیے ،اعتراضات شاہد اورکزئی ایڈوکیٹ نے دائر کئے تھے ، ، آصف زرداری صدارتی امیدوار کے طور پر اہل نہیں،آصف زرداری پر اعتراض آئین کے آرٹیکل 41کے تحت دائر کئے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے خلاف اعتراضات مسترد کردئیے یہ درخواست شاہد اورکزئی ایڈوکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی درخواست میں آصف علی زرداری کے دور صدارت کے موقع پر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف اپریشن کی تفصیلات بیان کئی گئی ہیں اور یہ استدعا کی گئی ہے کہ آصف علی زرداری صدارت کیلئے اہل نہیں ۔

صدارتی امیدوار آصف علی زرداری پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری صدارتی امیدوار کے طور پر اہل نہیں۔آصف زرداری پر اعتراض آئین کے آرٹیکل 41کے تحت دائر کیا گیا۔سابق صدر اور ان کے تجویز اور تائید کنندہ 9 مارچ کو را? شماری میں شریک نہیں ہو سکتے ۔اسامہ بن لادن کی گرفتاری کی پہلی اطلاع سابق صدر کو پہنچی تھی۔

درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ وہ اطلاعایوان صدر میں موجود بیگم فرح ناز اصفہانی نے پہنچائی تھی،صدر مملکت نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی آگاہ نہیں کیا،صدر مملکت فضائیہ کے سربراہ کو آگاہ کرتے تو ایبٹ آباد حملہ کیونکر ہوتا۔۔ پاکستان ائیرفورس کی بجائے سی آئی اے اپریشن کی اطلاع برطانیہ کی رائل ائرفورس کو پہنچائی گئی،لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف سے رابطہ کیا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر ان سے ملاقات چاہتے ہیں،یہ ملاقات ایبٹ آباد حملے سے ایک روز قبل ہوئی ،جو کچھ جنرل ڈیوڈ رچرڈ کو بتایا گیا وہ اگلے 36گھنٹوں میں ہو گیا،اس کی صداقت کے اقرار میں اگلے روز ڈیوڈ رچرڈ نے ایک بار پھر امریکہ میں پاکستانی سفیر کو شرف ملاقات بخشا،جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس قاضی فائز عیسی,اس معاملے سے آگاہ ہوئے جو منصور اعجازنے میمو کمیشن کے روبرو خاصی تفصیل سے کھولا۔

اب اگر بلاول کے ابو بلاول ایک بار پھر صدر منتخب ہوتے ہیں تو ان سے قسم لینے کی ذمہ چیف جسٹس کی ہوگی،چیف جسٹس کو سوچنا ہو گا کہ جو کچھ سی آئی اے کی داد طبی پر صدر نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا اس کے باوجود کیا وہ صدر بن سکتے ہیں۔پاکستان کے انگریزی اخبار اگر وہ لکھا شائع کر دیں تو پاکستان کو صدر کی ضرورت ہی نہ رہے،کیا صدر کے اس مضمون میں اسامہ کی گرفتاری کا اشارہ نہیں ملتا،،، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ اسامہ بن لادن کی حیران کن حراست آخری فیصلہ دے ،دنیا کو معلوم ہو کہ صدر پاکستان کا مضمون اور امریکی محکمہ دفاع کا میمورنڈم ایک ہی قلم سے لکھے گئے۔