کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کا راز تعلیم ہی سے ممکن ہے، جن ممالک نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں انہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ

منگل 5 مارچ 2024 22:38

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن سردار راشد آزاد نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کا راز تعلیم ہی سے ممکن ہے، جن ممالک نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں انہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے، آج کے جدید اور سائنسی دور میں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام کرنا بھی بہت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پائلٹ ماڈل سکول باغ نے شاندا ر کامیابی حاصل کی ہے یہ ادارہ باغ کا قدیمی ادارہ ہے جس سے باغ کی بڑی بڑی شخصیات نے تعلیم حاصل کی اور آزاد کشمیر کے وزارت عظمیٰ،صدر جج،وکیل،انجینئرز،پائلٹ،آرمی آفیسر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے پرنسپل سردار شجاع اکبر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پائلٹ ماڈل سکول سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت ادارے کے پرنسپل سردار شجاع اکبر نے کی جبکہ تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج باغ سردار منصف خان،سابق سیکرٹری (ر) خان عبدالغفار خان و دیگر نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل تہہ نہیں کر سکتی۔

\378