ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ،ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

بدھ 6 مارچ 2024 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردرہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی/جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ(سمنگلی،سٹی11)، دالبندین، قلات06، پنجگور 05 اور گوادرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 12، لہہ منفی11 ،استور ، گوپس منفی 06،قلا ت منفی 05، چترال منفی 03،بگروٹ، دیر ، دروش ، میر کھا نی ، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔