آصف زرداری کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، خواجہ آصف

ملکی سیاسی و معاشی ترقی کیلئے سب کا مل کر کردارادا کرنا ضروری ہے، افراتفری سے ملک کی خدمت نہیں ہوگی، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنماء خواجہ محمد آصف نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی کامیابی کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں صدارتی انتخاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی سیاسی و معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ سب مل جل کر اپنا کردار ادا کریں ،افراتفری سے ملک کی خدمت نہیں ہوگی، وزیر دفاع بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف ذمہ داری کے متعلق فیصلہ کریں گے۔