سوچ اور فکر کی تبدیلی سے معاشرے میں تبدیلی آسکتی ہے کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپور

پیر 11 مارچ 2024 15:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) سوچ اور فکر کی تبدیلی سے معاشرے میں تبدیلی آسکتی ہے ۔استاد معاشرے کا معمار ہے اور معمار کا کم تراش خراش ہے ۔استاد کامقام کسی صورت میں کم نہیں ہو سکتا ۔آپ کو اپنی استعداد اور قابلیت بڑھانی ہو گی۔نبی کریم صلی اللہ والہ وسلم نے بحثیت معلم جو کردار ادا کیا اسے اپنانے کی ضرورت ہے نبی پاک کی تعلیمات کو دوسرے لوگوں نے اختیار کیا ۔

استاد کو اپنے طلبا کے ذہنوں میں نقش ڈالنا ہو گا۔استاد کی بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں ایک خالی ذہین کی ?بیاری کر کے اسے زرخیر بنانا ہے ان خیالات کا اظہار مفتی مطیع اللہ لیکچرر رفاہ یوینورسٹی اسلام ?باد نے اذان گروپ اف سکولز کے زیر اہتمام۔استاد محترم کو۔میرا سلام سیمنار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا تقریب کی صدارت کنٹرولرتعلیمی بورڈ میرپور قاری مشتاق احمد نے کی تقریب مین اساتذہ کرام کے علاوہ مختلف مکاتیب فکر کے افراد نے شرکت کی تقریب سے چوہدری اسلم ساپق چیف کنزروٹیر چودہدری عبدالرزاق صدر بار ۔

(جاری ہے)

حمید زیدی ریٹائرڈ پرنسپل کرمت حیدری سماجی رہنما ۔پروفیسرشاید علی کاظمی ۔تنویر السلام راجہ راشد پرنسپل ادارہ نثار احمد نقشبندی کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا سی ای او اذان کالج مطلوب چوہدری نے مہمان خصوصی کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر سے ہمینن بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔صدر محفل نے چوہدری مطلوب کی صلاحتیوں کو خراج تحسین۔پیش کرتے ہوئے کہا کہ اذان کالج کی ترقی میں ان کی شبانہ روز محنت شامل ہے تقریب کے اخر میں شاندار کارکردگی کے حامل اساتذہ کو کیش پرائزز اور سرٹیفیکٹس پھی دئیے گیے ۔مقررین نے خوبصورت سیمنار کاانغقاد پر اذان کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-

متعلقہ عنوان :