سندھ ہائی کورٹ میں این اے 242 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داوا خان صابر نے آئینی درخواست دائر کردی

پیر 11 مارچ 2024 17:58

سندھ ہائی کورٹ میں این اے 242 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داوا خان صابر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں این اے 242 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داوا خان صابر نے آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان ،ریٹرننگ افسران و دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔داوا خان صابر نے بتایا کہ این اے 242 میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کرنی ہے۔

(جاری ہے)

احکامات کے باوجود ریٹرننگ اور اسسٹنٹ افسر کی جانب تصدیق شدہ دستاویزات فراہم نہیں کیے جارہے۔داوا خان صابر نے بتایا کہ9فروری سے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں دفاتر بند ہیں ۔جب تک تصدیق شدہ کاپی موصول نہیں ہوتی الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر نہیں کر سکتے۔درخواست گزار نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔الیکشن کمیشن نے این اے 242 سے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کو کامیاب قرار دیا تھا۔