ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 11 مارچ 2024 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شام/رات سےبلوچستان ،بالائی سندھ،اسلام آباد، وسطی /جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں سردرہا تاہم بلوچستان، بالائی سندھ ،جھنگ،لاہور اور بگروٹ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں دالبندین 18، کوئٹہ (سمنگلی 13، شہر 11) ،قلات 06، پنجاب میں جھنگ،لاہور (ایئر پورٹ) 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، کالام منفی 04، استور منفی02، سکردو اور ہنزہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔