غ*ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج منگل کو ہوگا

پیر 11 مارچ 2024 19:50

]پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر ا?زاد اجلاس کی صدارت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا۔ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور، اور کوئٹہ میں ہوئے۔ مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی ا?ج ہوا۔غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ دوسری جانب مشرقی ایشیائی اور اوشیانا ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہے۔