ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 14 مارچ 2024 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 30، دیر (بالائی 28 اور زیریں 4)، پٹن 17، کاکول 14، دروش 6، مالم جبہ، سیدو شریف 4، چترال 3، باچا خان (ائیرپورٹ ایک)، کوٹلی 27، گڑھی دوپٹہ 22، راولاکوٹ 21، مظفر آباد (ایئرپورٹ 17 اور سٹی 14)، مری 11، منگلا 9، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ 6، جہلم، گجرات 5، اسلام آباد (شہر 6، ائیرپورٹ 4)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 6، سٹی 5)، منڈی بہاؤالدین اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کالام اور مالم جبہ میں 2 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق و لہہ، کالام میں درجہ حرارت منفی 7، مالم جبہ، قلات منفی 2، گوپس اور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔