بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب آورکے پی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کے لئے کمیٹیاں قائم کردیں

جمعہ 15 مارچ 2024 16:31

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب آورکے پی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مزاکرات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب آور کے پی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مزاکرات کے لئے کمیٹیاں قائم کردیں،پنجاب کے کئے قائم کی گئی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ شامل ہیں ،ندیم افضل چن اور سید علی حیدر گیلانی بھی پنجاب کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے کئے قائم کمیٹی خورشید شاہ اور فیصل کریم کنڈی شامل ہیں ،محمد علی شاہ باچہ اور شجاع خان بھی خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے کمیٹی میں شامل ہیں ۔