پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 15 مارچ 2024 16:00

پاکستان میں 2024 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2024ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک ڈھائی سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص کے بعد ملک میں رواں سال اس بیماری کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں انسدداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کے باعث تیس ماہ کا ایک بچہ ٹانگوں سے معذور ہو گیا ہے۔

سن 2019 میں پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب اس بیماری کے کل 147 کیسز سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم پچھلے سال ملک میں پولیو کے صرف چھ نئے کیسز کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد اس بیماری کے خاتمے کی امید بڑھی تھی۔

اس وقت دنیا کے صرف دو ممالک میں پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے، پاکستان اور اس کے پڑوس میں واقع افغانستان۔

پاکستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے وقتاﹰ فوقتاﹰانسداد پولیو مہمات چلائی جاتی ہیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ لیکن پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو اکثر القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان جیسی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نشانہبنایا جاتا ہے۔

م ا ⁄ ر ب (ڈی پی اے)