سیاسی رہنماؤں،بلدیاتی افسران وملازمین کے اعزہ واقارب کے انتقال پر سجن یونین کی تعزیت

جمعہ 15 مارچ 2024 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے صدرسیدذوالفقارشاہ ،رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد ،عمران علی،محمد نذیر،عباس احمد،ریحان قاضی،بنارس جدون،پھول محمد اور دیگر نیسیاسی رہنماؤں و ممتاز شخصیات،بلدیاتی ملازمین اور اعزہ واقارب اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی کی اہلیہ و ایمل ولی خان کی والدہ،سابق وزیراعلی سندھ جسٹس ر سید غوث علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید شبیر حیدرشاہ ایڈووکیٹ ، ریٹائر جسٹس ضیا محمود مرزا ،ماڑی پور ٹاؤن ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم وقاص شاہ ،بلدیہ عظمی کراچی کے چیف انجینئرطارق مغل کی اہلیہ.کیایم سی ایچ آر ایم کے ملازم تعینات پینشن ڈیپارٹمنٹ محمد شاہد رفیع محکمہ تعلیم گلبرگ ٹاؤن کے ملازم مرزا بابر بیگ کی والدہ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹرتعلیم نارتھ ناظم آباد ٹاؤن شاہدہ بیگم کے صاحبزادے محمد شاہد،وزیراعلی سندھ کے بہنوئی صوبائی سیکریٹری زراعت سیداعجاز علی شاہ کی والدہ،جناح ٹاؤن کے ایم اینڈ ای کے آفیسر محمد نعیم،نارتھ ناظم آباد یوسی سرسید عاصم سعید نقوی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وہ سوگوارخاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔