Live Updates

yپاکستان کو سرزمین بے آئین بنا دیا گیا ہی: سردار لطیف کھوسہ

جمعہ 15 مارچ 2024 19:40

m لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیراعلیٰ بنی بیٹھی ہیں، یہ تو وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ اپنی مرضی سے نہیں لگا سکتے، یہ واحد الیکشن تھا جس میں لوگوں انتخابی نشان کو ڈھونڈ رہے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی محبت کا یہ عالم تھا، پاکستان کو سرزمین بے آئین بنا دیا گیا ہے، 9 فروری کو ہمارے 100 جیتے ہوئے بندوں کو ہروایا گیا اب ہمارے ساتھ ری کائونٹنگ کا فراڈ کیا جا رہا ہے، مینڈیٹ چوری کے خلاف تحریک پر لاہور میں جو تشدد کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، رولز کے مطابق ایک ایم این اے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری نہیں ہو سکتی ہے، اپنی غیر قانونی گرفتاری پر آئی جی پنجاب کو نہیں چھوڑوں گا، سپریم کورٹ نے بھٹو کو انصاف دلاتے ہوئے پینتا لیس سال لگائے اب مزید پینتالیس سال مت لگائیں۔

(جاری ہے)

حامد خان نے کہا کہ پچھلے 75 سال سے اس ملک میں ہائبریڈ نظام چلانے والے موجود ہیں، پی ٹی آئی کا اس میں بہت بڑا ہاتھ ہے کہ سب کو پتا لگا گیا ہے کہ اصل میں اقتدار کس کے پاس ہے، آئینی مجبوریوں کے تحت سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کیا کیونکہ وہ بھی ہماری اتحادی جماعت تھی، انسانی حقوق کے وکیل اشتیاق چوہدری کی تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند ہے، میں سمجھتا ہوں یہ خوش قسمتی ہے کہ اشتیاق چودھری جیسے انسانی حقوق کے علمبردار نے پی ٹی کو جوائن کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات