رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

اتوار 17 مارچ 2024 11:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت پارٹی قیادت اور ڈاکٹر کمیونٹی نے اظہار تعزیت کیا۔ سرگودھا کے حلقہ این اے 85 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور بھائی محمد سرور بھٹی کی والدہ انتقال کر گئیں جن کو ان کے آبائی چک 103 جنوبی میں نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء ،صحافیوں،شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت پارٹی قیادت پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہاشم عمران و ڈاکٹر کمیونٹی نے رکن اسمبلی اور ان کے بھائی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور بلند درجات کی دعا کی۔