ْپشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پرعملے کی عدم موجودگی کا معاملہ

اتوار 17 مارچ 2024 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پرعملے کی عدم موجودگی کا معاملہ ۔ ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہونے پر انشورنس کمپنی ان ایکشن ۔ کاؤنٹر پرعملے کی عدم موجودگی پرتحقیقات شروع کردی۔

(جاری ہے)

پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پرعملے کی عدم موجودگی کا معاملہ ،انشورنس کمپنی نے کاؤنٹر پرعملے کی عدم موجودگی پرتحقیقات شروع کردی ، انشورنس کمپنی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر نوٹس لیا۔

انشورنس کمپنی کے مطابق ایچ ایم سی میں کاؤنٹر پرتعینات تمام عملے کو معطل کیاجارہا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صحت کارڈ کاؤنٹر خالی ہے،یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور تعینات عملے کی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ 3 دنوں میں پیش کرے گی ،غفلت کے لئے اسٹیٹ لائف انشورنس کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :