لاہورپولیس نے مبینہ طور پرانسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن پکڑ لیا

اتوار 17 مارچ 2024 22:10

لاہورپولیس نے مبینہ طور پرانسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کا رکن پکڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) لاہور پولیس نے مبینہ طور پر انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کا ایک رکن پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے نکال لیتے، یا سادہ لوح افراد کو جوس پلا کر اغوا کر لیتے اور اسلام آباد لے جا کر ان کے گردے نکال لیتے تھے، ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر لوگوں کو مبینہ طور پر اغوا کرکے اسلام آباد لے جاتا تھا، سلیم نامی ایک متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ مزدوری کرتا تھا، ملزموں نے گھر میں رنگ کرنے کے بہانے اسے گاڑی میں بٹھایا اور جوس پلا کر بے ہوش کر دیا اور اس کا گردہ نکال لیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزمان لوگوں کو اغوا کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کر ملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا، ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 4 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50/60 ہزار روپے دیتے تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔