سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پیر 18 مارچ 2024 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق کاظم جتوئی سیکرٹری آب پاشی، زاہد علی عباس سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات جبکہ رفیق برڑوکو سیکرٹری زراعت سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ فرحت جونیجو کوچیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ، بقاء اللہ انڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور اعجاز علی شاہ کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بخش علی مہر کو سیکرٹری اینٹی کرپشن سندھ اور سید محمد علی کو ڈپٹی کمشنر گھوٹکی تعینات کیا گیا ہے۔