Live Updates

عمران خان، جنرل (ر)قمر باجوہ،فیض حمید کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس لائے،خواجہ آصف

ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے،وزیردفاع کی گفتگو

پیر 18 مارچ 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو واپس لائے،ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ شہدا کے قاتل افغانستان میں ہوں تو کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ چاہتے ہیں دیگر پڑوسیوں کی طرح افغان بھی ویزا لے کر آئیں،افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو پھانسی ریفرنس کی طرح نواز شریف کا کیس بھی دوبارہ سنا جائے،نواز شریف پارٹی کے تمام پالیسی فیصلے کررہے ہیں، نتائج سے مایوس نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مظاہرے کئے جارہے ہیں، قربانیاں دینے والوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، شہدا کی تضحیک ایک منصوبے کے تحت کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کو واپس لائے، 6سے 6ہزار کارندے ملک کی آبادی میں گھل مل گئے،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی بن گئیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر)فیض حمید کو طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات