مظفرآباد ،مضافاتی علاقہ نگرہ سیداں ٹھوٹھہ میں نایاب جنگلی چیتے کا غیر قانونی شکار کا محکمہ وائلڈ لائف کا نوٹس

منگل 19 مارچ 2024 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ نگرہ سیداں ٹھوٹھہ میں نایاب جنگلی چیتے کا غیر قانونی شکار کا محکمہ وائلڈ لائف کا نوٹس، تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ نے 2ا فراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، گرفتاری کے لیے چھاپہ شروع ،تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ سے متصل ٹھوٹھہ کے قریب نگرہ سیداں میں جنگلی چیتے کا غیر قانونی شکار کیا گیا اور شکار کیے گئے چیتے کی فوٹو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی، وزیر وائلڈ لائف فشریز سردار جاوید ایوب نے فوری نوٹس لیااور ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار کو کارروائی کا حکم دیا، وزیر وائلڈ لائف کی ہدایت پر محکمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوموقع پر روانہ کیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید ملک نے نگرہ سیداں جا کر ملزمان کا ڈیٹا اکھٹا کیا اور تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں درخواست دی کہ ملزمان اشرف شاہ اور آصف شاہ نے چیتے (گلدار) کا غیر قانونی شکار کیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درجکی جائے ، تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ نے ملزمان اشرف شاہ اور آصف شاہ جو کہ دونوں باپ بیٹاہیں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے اور ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپہ مارنا شروع کر دیئے ہیں، دریں اثناء وزیر وائلڈ لائف فشریز سردار جاوید ایوب نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :