مظفرگڑھگھریلو تنازعہ پر ایک خاتون نے گارڈر کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی،

منگل 19 مارچ 2024 17:11

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) گھریلو تنازعہ پر ایک خاتون نے گارڈر کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ شہر میں ٹبی چوک کے قریب بستی قاضی والا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعہ پر گارڈر کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی کی پوائنٹ تلیری بائی پاس سے ایک موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے ایمبولینس کو جائےحادثہ پر روانہ کروا کر پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ریسکیو سٹاف اور پولیس موقع پر پہنچے تو لواحقین نے خاتون کو پھندے سے اتار کر زمین پر لٹا رکھا تھا جو کہ جاں بحق ہو چکی تھی ۔\378

متعلقہ عنوان :