سبی جیسے پر امن شہر میں دہشتگردی کے واقعات قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، شبیراحمد صدیقی

منگل 19 مارچ 2024 22:56

بختیارآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) رہنماء اردو اسپیکنگ اقوام بلوچستان شبیراحمد صدیقی وقاص احمد راجپوت محمد اقبال شیخ نذیر احمد شیخ غلام فرید کشمیری ظہیراحمد صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر اصغر خان مری کے بڑے بھائی ڈی ایس پی میر خالد زمان مری پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں میر خالد زمان مری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ سبی جیسے پر امن شہر میں دہشتگردی کے اس قسم کے واقعات قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردانہ واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت بلوچستان ٹھوس اقدام اٹھائیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ جرگہ ہال سبی چینک چوک کے قریب فائرنگ کرکے ڈی ایس پی میر خالد زمان مری کو سرعام قتل کردیا گیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مزاحمت کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں دعا ھے کہ اللہ پاک اپنے محبوب پاک کے صدقے شہیدڈی ایس پی میر خالد زمان مری کے درجات بلند فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائی