سینٹ الیکشن :جنرل نشستوں پر محسن نقوی، طلال چوہدری سمیت12 نشستوں کیلئے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

بدھ 20 مارچ 2024 22:11

سینٹ الیکشن :جنرل نشستوں پر محسن نقوی، طلال چوہدری سمیت12 نشستوں کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) سینٹ الیکشن کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب سے جنرل نشستوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری سمیت12 نشستوں کے لیے کل 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی پنجاب کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی جس کے مطابق جنرل نشست پراحد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کے لیے گئے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشریٰ انجم بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ایک اقلیتی نشست کے لیے آصف عاشق اورخلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔