علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمی معیارکومزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، وائس چانسلر

جمعرات 21 مارچ 2024 17:10

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمی معیارکومزید بہتر بنانے کے لئے مختلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ یونیورسٹی تعلیمی معیار اور 'سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم 'کومزید بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اہداف کے حصول کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ریجنل کیمپس میں ٹیوٹرز، ریسورس پرسنز، امتحانی عملے اور سٹاف سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا اور طلبہ کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا میری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔انہوں نے ٹیوٹرز، امتحانی عملے اور سٹاف سے ملاقاتوں میں طلبہ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے پر زور دیا۔وائس چانسلر نے پشاور کیمپس کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ داخلوں کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ حصول تعلیم کے خواہمشند افراد داخل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران،ریجنل ڈائریکٹرز، ٹیوٹرز، ریسورس پرسنز، امتحانی عملہ اور سٹاف یونیورسٹی کے سٹیک ہولڈرز ہیں اور ہم سب نے مل کر اس قومی جامعہ کا نام مزید بلند کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان بھی اس دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ ہیں۔