خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اہم پلیٹ فارم ہے، جاری رکھا جائے گا، وزیراعظم
جمعہ 22 مارچ 2024 10:20
(جاری ہے)
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نے شرکا کو ملک میں جاری سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگران حکومت میں بھی موثر اور بھر پور کام کیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت نے ایس آئی ایف سی کی کامیابی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔اجلاس میں معاشی اصلاحات، اداروں کی نجکاری اور محکموں کی بہتری کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔نگران کابینہ نے معیشت کی بہتری کے لیے مقرر کردہ اہداف اور ان پر پیشرفت سے آگاہ کیا، چاروں وزرائے اعلی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی جس میں وفاق اور صوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 17 جون کو باضابطہ طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں 9 وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا۔یہ فورم خلیجی ممالک سے زراعت، معدنیات، دفاع، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.