بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرا اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

جمعہ 22 مارچ 2024 22:43

بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرا اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرا اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ڈیرا اسماعیل خان میں تشدد کی بزدلانہ حرکت کے ذریعے ہماری سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید نے ارضِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

قوم کے دفاع میں شہید جوانوں کی لگن اور بہادری کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔