سعودی عرب دنیا کا پہلا ’’ڈریگن بال‘‘ پرمبنی تھیم پارک بنائیگا

پارک ریاض کے قریب قدیہ انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا،کمپنی کااعلان

ہفتہ 23 مارچ 2024 12:36

سعودی عرب دنیا کا پہلا ’’ڈریگن بال‘‘ پرمبنی تھیم پارک بنائیگا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) سعودی عرب کی القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مملکت میں میں مزاحیہ کتابوں، فلموں اور ویڈیو گیمز کی ڈریگن بال سیریز کے آئیڈیا پر مبنی دنیا کا پہلا تفریحی پارک بنایا جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکمپنی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ پارک جو کہ مارشل آرٹس کے افسانوی کھلاڑی گوکو اور اس کے دوستوں کی دنیا کے گرد گھومتا ہے، ریاض کے قریب قدیہ انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔

ڈریگن بال سیریز نے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں۔پانچ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ ڈریگن بال سیریز سے متاثر سات علاقوں میں سیاحتی مقامات اور پرکشش پوائنٹش شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈریگن بال سیریزنے فلموں، ویڈیو گیمز اور ٹیلی ویژن سیریزمیں تبدیل ہونے سے پہلے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کیں جو 80 سے زائد ممالک میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس کے مصنف ایک جاپانی منگا مصنف، اکیرا توریاما اس ماہ کے شروع میں 68 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیکو دنیا بھر کے مداحوں کو یادگاری تقریبات اور یادگاروں کے ساتھ الوداع کہا گیا۔سعودی عرب کی تیل اور گیس پرمنحصر معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں میں متعدد بڑے تفریحی منصوبوں کا قیام شامل ہے۔ قدیہ پراجیکٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دوگنا زیادہ جگہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں سکس فلیگ تفریحی پارک بھی شامل ہوگا۔