کشمیری ، پاکستانی مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،رپورٹ
ہفتہ 23 مارچ 2024 15:19
(جاری ہے)
23 مارچ 1940 کو قائداعظم محمد علی جناح نے پہلی بار باضابطہ طور پر مسلم قومیت کے تصور کی بنیاد پر علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا۔
23 مارچ 1940 کی اس قرارداد نے مسلمانوں کو ایک نیا جوش و ولولہ بخشا اور وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر محمد علی جناح کی قیادت کے گرد اپنی آزادی کی جدوجہد کے لیے جمع ہوئے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نظریہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بھارتی مسلمانوں کی حالت اور ان کے ساتھ ہندو اکثریت کے ظالمانہ رویے پر نظر ڈالنی چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں منظور ہونے والی قرارداد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اصل محرک ہے ،کشمیری پاکستان اور اس کی دفاعی افواج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بجا طور پر کشمیر کو پاکستان کی ’’شہ رگ‘‘قرار دیا تھا۔ کشمیری اور پاکستانی مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں،معروف بزرگ حریت قاعد سید علی گیلانی شہید کا تخلیق کر دہ نعرہ’’ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے‘‘کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ لازوال محبت کا عکاس ہے۔مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ بھارتی بندوقوں کے سائے میں پاکستان کے تمام قومی دن شایاں شاں طریقے سے مناتے ہیںاور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ ہر کشمیری مسلمان کی آواز ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک حاصل کرتے ہیں ، تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ مودی کے بھارت میں اس وقت وہاں مسلمان جن مشکل حالات سے دوچار ہیں اس نے’’دو قومی نظریے‘‘ کی اہمیت ایک مرتبہ پھر واضح کر دی ہے۔کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ، ان کی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور پورا جموںوکشمیر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.